30 جون 2021 - 15:46
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت تہران پر تمام عائد پابندیاں ختم کرے یا ان میں نرمی کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دی جانے والی ایک رپورٹ میں انہوں نے امریکا سے 'ایران کے ساتھ تیل کی تجارت کی چھوٹ میں توسیع اور جوہری عدم پھیلاؤ کے منصوبوں کی مکمل تجدید کرنے کی تاکید کی ہے'۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جوہری معاہدے سے متعلق بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر عائد پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو جوہری پروگرام سے متعلق اہم معلومات اور جوہری نگراں ادارے آئی اے ای اے کو پلانٹ کے اندر کی تصاویر نہیں دی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واشنگٹن سے معاہدے کے تحت پابندیاں ہٹانے یا ان میں چھوٹ کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں انتونیو گوتریس نے ایران سے بھی معاہدے پر مکمل طور پر علمدرآمد کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲